فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہی امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں 7 کروڑ سے زائد کی کمائی۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم”دنگل“نے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں کمائی کے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔عامر خان کی فلم ”دنگل“نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے اور فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر سے مثبت ردعمل مل رہا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں کی جانب سے پہلے ہی فلم کی باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ بنانے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ فلم ”دنگل“ نے بھارت سمیت امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں بھی دھوم مچا دی ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی ان تینوں ممالک میں 7 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلمی پنڈت ترن ادراش کے مطابق فلم نے امریکا اور کینیڈا میں پہلے روز 2 کروڑ21 لاکھ ، یو اے ای میں 4 کروڑ 62 لاکھ اور برطانیہ میں 98 لاکھ کی کمائی کر کے مجموعی طور پر 7 کروڑ 81 لاکھ کا بزنس کر لیا ہے جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دنگل ایک ہفتے میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم”پی کے“ 735 کروڑ کی کمائی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔
http://www.pkbazaar.pk/
Ivory sandals with a concept of flowers on them are attractive, ladies prefer wearing them with the matching of clothes with the flowers on them or with the relevant color as well, as you can see in the pictures, they are looking pretty in the feet and feet are looking pretty too. Online shopping Pakistan
ReplyDelete